پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس سینیٹررزینہ عالم کے بھائی کے انتقال کے باعث موٗخر
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت وی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پرنسپل ڈاکٹر منصور سرور کی غیر قانونی تعیناتی پر فیصلہ کرنے کے لئے انہیں شنوائی کا موقع دیا گیا۔ ڈاکٹر منصور سرور کو سینڈیکیٹ کے ممبران نے اڑھائی گھنٹے سناجس میں انہوں نے سینڈیکیٹ کے چند ممبران پر جانبدار ہونے کے الزامات بھی لگائے جس کے جوابات بھی انہیں دئیے گئے۔ تاہم سینڈیکیٹ کے اجلاس کے دوران ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نمائندہ ممبر سینیٹر رزینہ عالم کے بھائی کے انتقال کی خبر ملنے پر سینڈیکیٹ کا اجلاس اگلی نشست تک موخر کر دیا گیا۔