کامیا بی کیلئے سیرت طیبہ پر عمل ضروری ہے،مولانا محمداسماعیل
لاہور( نمائندہ خصوصی)نبی کریم ؐ کی تعلیمات اور سیرت کو اپنائے بغیر کامیابی ناممکن ہے مسلمانوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے نبی رحمت کی تعلیمات سے رہنما ئی لینا ہوگی۔کائنات میں سب سے عظیم انقلاب حضور ؐ کی تشریف آوری ہے جو دنیا کے لیے ہدایت،امن و سکون اورمحبت کا پیغام ہے۔رحمۃ اللعالمین کی تشریف آوری سے ظلم وبربریت کا خاتمہ اوربھائی چارے کی فضا کو فروغ نصیب ہواان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانامحمد اسماعیل شجاع آبادی،مولانا عزیزالرحمن ثانی،پروفیسرڈاکٹرمحمودالحسن عارف،مولانا عبدالنعیم،مولانا مسعوداحمداور مولانا قاری عبدالعزیزنے جامع مسجد بیگماں خان بند روڈ لاہور میں سیرت رحمۃ اللعالمین کانفرنس اور ختم نبوت کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علماء کرام نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے۔