ایف اے، ایف ایس سی کے ضمنی امتحان سال 2015ء کا نتیجہ تیار کرلیا گیا

ایف اے، ایف ایس سی کے ضمنی امتحان سال 2015ء کا نتیجہ تیار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)سیکنڈری بورڈ ایجوکیشن لاہور نے ایف اے، ایف ایس سی کے ضمنی امتحان سال 2015ء کے نتائج کو تیار کر لیا ہے اور 12 جنوری 2016ء کو رزلٹ کے اعلان کرنے کے لئے باقاعدہ تاریخ مقرر کر دی ہے۔ ایجوکیشن بورڈ ک قائم مقام کنٹرولر اظہر منیر کے مطابق ایف اے ، ایف ایس سی کے ضمنی امتحان 2015ء میں 37 ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی۔ کنٹرولر کے مطابق ایف ایف اے، ایف ایس سی کے حتمی امتحان سال 2015ء کا رزلٹ تیار کر لیا گیا ہے اور تیار ہونے والے رزلٹ کااعلان 12 جنوری کو کیاجا رہا ہے جس کے لئے تیار ہونے والے رزلٹ کو متعلقہ برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔