میٹرک کے4لاکھ 60 امیدواروں نے امتحان 2016ء کیلئے فارم جمع کروا دئیے

میٹرک کے4لاکھ 60 امیدواروں نے امتحان 2016ء کیلئے فارم جمع کروا دئیے

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سیکنڈری بورڈ لاہور کے زیر اہتمام میٹرک کے ہونے والے سالانہ امتحان سال 2016ء میں شرکت کے خواہش مند چار لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے فارم جمع کروا دئیے ہیں۔ تعلیمی بورڈ لاہور کے ترجمان قیصر ورک کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان 2016ء کے لئے امیدواروں سے 29 دسمبر تک سنگل فیس کے ساتھ فارم وصول کیے جا رہے ہیں جس میں اب تک 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے فارم جمع کروا دئیے ہیں جس میں طلباء کی تعداد زیادہ ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈبل فیس کے ساتھ فارم جمع کروان کی تاریخ کا اعلان اگلے دو تین روز میں کر دیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...