ہماری قیادت جنوبی ایشیاء میں پائیدارامن کی خواہاں ہے:ملک عارف پرویز

ہماری قیادت جنوبی ایشیاء میں پائیدارامن کی خواہاں ہے:ملک عارف پرویز

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)لاہور کے ممتازرہنماء ملک عارف پرویز نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے معاشی اورسفارتی ویژن کاجادوچل گیا۔ خوشی ہے پڑوسی ملک نے امن اورمذاکرات کی اہمیت سمجھ لی۔ہماری قیادت جنوبی ایشیاء میں پائیدارامن کی خواہاں ہے ۔ خادم پنجاب میاں شہبازشریف کاہرمنصوبہ شفافیت کی علامت ہیں۔لاہورمیں حالیہ بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کی تاریخی کامیابی کاکریڈٹ نوجوانوں کے محبوب قائد میاں حمزہ شہبازکوجاتا ہے ۔میاں شہبازشریف اورحمزہ شہبازکے ہوئے پنجاب حکومت کے تعمیراتی منصوبوں کافنڈکوئی ہڑپ نہیں کرسکتا ۔مسلم لیگ (ن)کی قیادت معاشی انقلاب کی علمبردار ہے۔وہ گلشن کالونی میں نومنتخب چیئرمین جاویداقبال اوروائس چیئرمین جمیل رحمانی کے اعزازمیں ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...