بھارتی وزیر اعظم کا دورہ جذبہ خیرسگالی کا تھا جس کا کسی کو علم نہیں تھا،پرویز رشید

بھارتی وزیر اعظم کا دورہ جذبہ خیرسگالی کا تھا جس کا کسی کو علم نہیں ...
 بھارتی وزیر اعظم کا دورہ جذبہ خیرسگالی کا تھا جس کا کسی کو علم نہیں تھا،پرویز رشید

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا دورہ خیر سگالی کے تحت تھا اور ان کے دورے کے حوالے سے کسی کوعلم نہیں تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ جذبہ خیر سگالی کے تحت تھا اور اس دورے کا پاکستان میں کسی کو علم نہیں تھا جب کہ نہ ہی اس اہم ملاقات کے دوران بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے نواز شریف کو دورہ بھارت کی دعوت کا علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم نے ملاقات کے دوران پاک بھارت مذکرات کو مزید مثر اور وسعت دینے کی بات کی۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصر جنجوعہ کا بھی ذکر کیا اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی ملاقات پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزید : صفحہ اول


loading...