مودی کے دورہ سے تعلقات پر جمی برف پگھلے گی، مولاناسیداحمد شاہ بخاری

مودی کے دورہ سے تعلقات پر جمی برف پگھلے گی، مولاناسیداحمد شاہ بخاری
 مودی کے دورہ سے تعلقات پر جمی برف پگھلے گی، مولاناسیداحمد شاہ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شاہی امام مولاناسیداحمد شاہ بخاری نے وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ پاکستان اور اپنے ہم منصب میاں نوازشریف سے ملاقات کاخیرمقدم کرتے ہوئے نریندر مودی کی اس پہل کو ایک جراتمندانہ قدم قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہی امام مولاناسیداحمد شاہ بخاری نے کہاکہ بقائے باہمی اور بہتر ہمسائیگی کے اصول کو ذہن میں رکھتے ہوئے نریندرمودی نے جوپہل کی ہے اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر جمی ہوئی برف کو پگھلنے میں مدد ملے گی۔مولانابخاری نے نوازشریف کے بارے میں کہاکہ وہ ایسے پاکستانی اعتدال پسند مقبول رہنما ہیں جو ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت دینے میں یقین رکھتے ہیں۔شاہی امام نے امیدظاہر کی کہ اس ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہترہوں گے اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے زیادہ قریب آئیں گے

مزید :

صفحہ اول -