پاک بھارت تعلقات میں برف پگھلنا خوش آئند ہے،عمران خان

پاک بھارت تعلقات میں برف پگھلنا خوش آئند ہے،عمران خان
 پاک بھارت تعلقات میں برف پگھلنا خوش آئند ہے،عمران خان

  


اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پا کستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں برف پگھلنا خوش آئند ہے تاہم ایک کاروباری شخص کا پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات تشکیل دینا مفاد ات سے بنیادی طور پر متصادم ہے تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ملاقات سے متعلق بڑا اعتراض اْٹھاتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغامات میں لکھا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں برف پگھلنا خوش آئند ہے تاہم ایک کاروباری شخص کا پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات تشکیل دینا مفاد ات سے بنیادی طور پر متصادم ہے۔ایک اور ٹوئیٹ میں عمران خان نے لکھا کہ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان کھٹمنڈو اور لاہور کی ملاقاتوں کو مروجہ طریقہ کار کے تحت طے ہونا چاہیے تھا۔دیرپا نتائج کے حصول کے لئے وزارت خارجہ کو اس عمل میں شریک کیا جانا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید لکھا کہ کاروباری شخصیات کے ذریعے نواز ، مودی ملاقاتوں سے امن عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے ایسی ملاقاتوں سے نجی مفادات کے حوالے سے بہت سے سوالات بھی اْٹھتے ہیں

مزید : صفحہ اول


loading...