نریندر مودی کی نواز شریف کی والدہ سے ملاقات ،پاؤں چھوئے

نریندر مودی کی نواز شریف کی والدہ سے ملاقات ،پاؤں چھوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آن لائن ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ لاہور کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ سے بھی ملاقات کی جس موقع پر انہوں نے بھارتی رواج کے مطابق انکے پاؤں بھی چھوئے ۔نواز شریف کی والدہ نے نریندر مودی کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرا اور انکے سامنے دنوں ممالک کے درمیان پر امن ماحول کی خواہش کا اظہار کیا، وزیراعظم نواز شریف کی والدہ نے نریندر مودی سے کہا کہ ہمیں مل جل کر رہنا چاہیے یہی دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے ۔جس پر نریندر مودی مسکراٹیں بکھیرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا کہ دیکھیں ہم تو اکھٹے ہیں ہم میں کوئی دوری نہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -