نوازشریف کے جذبہ خیر سگالی سے بہت متاثر ہوا، مودی کی ٹویٹ

نوازشریف کے جذبہ خیر سگالی سے بہت متاثر ہوا، مودی کی ٹویٹ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ شریف خاندان کے گھر میں خوشگوار شام گزاری،وزیراعظم نوازشریف کے جذبہ خیر سگالی سے بہت متاثر ہواہوں۔مختصر دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد بھارت واپسی پر وزیراعظم نریندر مودی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ نوازشریف کی سالگرہ اور ان کی نواسی مہرالنساء کی شادی شریف خاندان کیلئے دوہری خوشی ہے ،پاکستان آمد پر نوازشریف کے والہانہ استقبال نے دل جیت لیاہے ،نوازشریف کا جذبہ خیر سگالی سے بہت متاثر ہو ا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کیلئے خیر سگالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،شریف خاندان کے ساتھ انتہائی خوشگوار شام گزاری۔

مزید : صفحہ اول


loading...