مریم نوازکی صاحبزادی مہرالنساء کی رخصتی

مریم نوازکی صاحبزادی مہرالنساء کی رخصتی

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعظم نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء پیا گھر سدھار گئیں ۔ہفتہ کی رات شادی کی پروقار مگر سادہ تقریب وزیراعظم کی رہائش گاہ جاتی امراء میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت اہم شخصیات مدعو تھیں ۔براتیوں کا استقبال وزیراعظم اور وزیراعلی نے خود کیا ۔دولہا راحیل منیر 70سے زائد گاڑیوں کے قافلے میں برات لے کر رات ساڑھے8بجے جاتی امراء پہنچے ۔برات سخت سیکیورٹی میں گئی ،براتیوں کی تواضع کے لئے ون ڈش پیش کی گئی ۔ون ڈش میں پیٹھے کا حلوہ خصوصی ڈش تھی ۔برات کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...