مسئلہ کشمیر کو حل کی طرف بھی ہم ہی لے کر جائیں گے :پرویز رشید

مسئلہ کشمیر کو حل کی طرف بھی ہم ہی لے کر جائیں گے :پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ حکومت پاکستان کو دو سالوں میں استحکام کی جانب لے کر آئی ہے اور یہی مسئلے کشمیر کو حل کی طرف لے کر جائے گی، کشمیری عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ اپنے ووٹ سے کریں گے، 99کا پاکستان بہتر پاکستان تھا،ایک آمر کے غلط فیصلے نے پاکستان کی عزت کو پندرہ سال تک اچھالے رکھا ،تمام پاکستانی کشمیریوں کی آزادی چاہتے ہیں، خو ن بہانے اور جنگیں لڑنے سے مسائل کم نہیں ہوتے بلکہ بڑھتے ہیں، بھارت کی تنگ نظری کے خلاف وہاں موجود تمام لوگوں نے آواز اٹھائی ہمیں ان لوگوں کی آواز بننا ہوگاجو بھارت کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں ، بھارت نے جو عہد اقوام متحدہ میں کیا ہے، اسے پورا کرانے اور کشمیر میں استصواب رائے کو حاصل کرنا اور دنیا کو اس حوالے سے اپنا ہمنوا بنانا ہوگا ۔ وہ ہفتہ کو کشمیر تھنک ٹینک کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، پرویز رشید نے کہا کہ 2013میں جب ہماری حکومت آئی تو پاکستان میں روزانہ چھ دھماکے ہوتے تھے مگر اب حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے وہ دہشتگردیا تو جیل میں ہیں یا پھر قبر میں ہیں،انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے لوگوں کو ہماراتعاون چاہیے کیو نکہ کشمیر پر ہر شخص کے انفرادی جذبات ہیں، مسئلہ کشمیر پر ہم نے جنگیں بھی لڑیں ہیں اور مذاکرات بھی کیے ہیں، عالمی سطح پر بھی اس مسئلے کو اجاگر کیا ہے، اور دنیا کو 1947سے لیکراب تک بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیاہے، کشمیر کی عظیم جدوجہد قربانیوں سے لبریز ہے انہوں نے کہا کہ1999میں چین کے ٹھنک ٹینک نے یہی کہا تھاکہ کشمیریوں کے لئے وہی راستہ اختیارکیا جائے جو انہوں نے تائیوان،مکاؤ اورہانگ کانگ کیلئے اختیار کیا تھا،چین نے وہاں اپنے حق میں عوامی رائے کوپروان چڑھایااورآج وہاں کے لوگ چین کے گن گاتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -