لودھراں الیکشن سے ثابت ہو گیا 2013کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی :عمران خان

لودھراں الیکشن سے ثابت ہو گیا 2013کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی :عمران خان

کراچی(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ2013کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی ،جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا پھر بھی قبول کیا، الیکشن ٹربیونل کے نتائج آئے چارمیں سے3وکٹیں گرگئیں۔ وہ ہفتہ کو یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ لودھراں الیکشن جیتنے پر سب کو مبارک ہو۔اس الیکشن سے ثابت ہوگیا کہ2013کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی ،جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا پھر بھی قبول کیا۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے نتائج آئے چارمیں سے3وکٹیں گرگئیں،پاکستان کی کسی سیاسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے۔واضح رہے کہ عمرا ن خان کے خطاب سے قبل کارکنوں نے شدیداحتجا ج کرتے ہوئے مقامی قیادت کے خلاف نعر ے بازی شروع کردی جس پر اپنے کارکنوں سے مخاطب ہوکر عمرا ن خان نے کہاکہ کپتان کبھی بلیک میل نہیں ہوتا،یہ مت سمجھنا کہ100لوگ مجھ کو مل کر ڈرادینگے، احتجاج کی ضرورت نہیں ہے2،3ماہ میں پارٹی انتخابات ہونے والے ہیں جس میں آپ لوگوں کو اپنی لیڈرشپ چُننے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی اشرف قریشی کو خودنہیں دیکھا،آخر میں اشرف قریشی کو کراچی کا صدربنا دیا مگر وہ پھر بھی خوش نہیں ہوا۔کراچی میں لسانیت کی سیاست نے تحریکوں کو ختم کیا،عمران خان نے شورمچاتے کارکنوں سے ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ پارٹی انتخابات آرہے ہیں آپ لوگ اپنی مرضی کا لیڈر منتخب کرسکتے ہیں میں اپنی مرضی کا لیڈر تم لوگوں پر تعینات نہیں کروں گااورنہ ہی آپ لوگوں سے ڈر کے علی زیدی کو نکالوں گا،اس انتخاب میں آپ لوگوں کو اپنی مرضی کا ضلعی صدر منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔

مزید : صفحہ اول


loading...