پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار مذہبی جذبے سے منایاگیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار مذہبی جذبے سے منایاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد/ لاہور ( اے این این ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا ،کرسمس کی مرکزی تقریب ویٹی کن میں ہوئی، پاپائے کلیسا پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز میں دعائیہ تقریب کلمات کہے ،سانتا کلاز بچوں کو تحائف دیتے نظر آ ئے ، پاکستان میں بھی کرسمس کے حوالے سے مناجات کا اہتمام ،دعائیہ گیت گائے گئے ،حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی بھی ڈالی گئیٗ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں ٗ کرسمس کے موقع پر ملک بھر کے گرجا گھروں کے باہر اور اندر سکیورٹی کے سخت انتظامات ۔ صدر ممنون حسین،ٗ وزیراعظم نواز شریف و دیگر شخصیات کی عیسائی برادری کو کرسمس پر مبارکباد ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی برادری نے جمعہ کو کرسمس مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا ۔کرسمس کی مرکزی تقریب ویٹی کن میں ہوئیٗ پاپائے کلیسا پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز میں دعائیہ تقریب کلمات کہے ۔پاکستان میں بھی رات 12 بجتے ہی کراچی میں سینٹ جونز چرچ، لاہور میں کیتھڈریل چرچ اور پشاور کے کیتھولک چرچ میں کرسمس کے حوالے سے مناجات کا اہتمام کیا گیا اور دعائیہ گیت گائے گئے۔ مسیحی برادری نے پاکستان کی خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ گرجا گھروں میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیاگیا جن میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ۔ مسیحی برادری کے افراد نے اپنے گھروں میں بھی کرسمس ٹری کو دلفریب انداز میں آرائشی سازوسامان سے سجایا۔کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے گرجا گھروں کے باہر اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، چاروں صوبوں کے گورنر و وزیراعلی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور پاکستان کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔ دوسری جانب کرسمس کے موقع پر لاہور کے چڑیا گھر میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد پکنک منانے پہنچ گئی۔ خوشی کے اس دن جہاں بچوں نے بھر پور انجوائے کیا،وہیں بڑے بھی اس تہوار کا مزہ اٹھاتے رہے۔

مزید :

صفحہ اول -