پو لیس اہلکا روں کے تشد د سے ہلاک ہو نے والا شخص مقامی تا جر نکلا

پو لیس اہلکا روں کے تشد د سے ہلاک ہو نے والا شخص مقامی تا جر نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (خبر نگا ر ) اقبا ل ٹاؤن کے علاقہ میں پو لیس اہلکا روں کے مبینہ تشد د سے ہلاک ہو نے والا شخص مقامی تاجر نکلا ۔ پولیس نے اعلیٰ افسر کے کہنے پر لین د ین کے تنا زع پر حرا ست میں لیا اور تشد د کیا، حا لت غیر ہو نے پر گھر کے با ہر پھینک کر فرا ر ہو گئے جسے ا ہل علاقہ نے طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل منتقل کیا، جہا ں ڈا کٹرو ں نے مو ت کی تصد یق کردی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ر چنا بلا ک کا ر ہا ئشی 2بچو ں کا با پ محمد اسلم مقامی علاقہ میں کپڑے کا کا روبا ر کرتا تھا ۔ ذرا ئع کے مطا بق اسلم کا ر فیق نا می شخص کے ساتھ لین د ین تھا اور اسلم نے مبینہ طور پر ر فیق کو لا کھو ں میں ر قم واپس کر نی تھی جس کا تقاضہ ر فیق کرتا تھا لیکن اسلم اسے پیسے واپس نہیں کرتا تھا جس پر اعلیٰ پو لیس افسر کے حکم پر اسلم کو حرا ست میں ر کھا گیا اور تشد د کا نشانہ بنا یا گیا،جس سے اسلم کی حا لت غیر ہو گئی مگر پو لیس اہلکا رو ں نے طبی امدا د کے لئے ہسپتا ل میں منتقل کر نا گوارانہیں سمجھااور اسکے گھر کی د ہلیز پر چھو ڑ کر ر فو چکر ہو گئے ۔ اہل علاقہ نے نما ئند ہ ’’پاکستا ن‘‘ کو بتا یا کہ اسلم اور ر فیق اچھے دوست تھے اور کا روبا ر اکھٹے کرتے تھے لیکن کا روبا ر میں نقصا ن پر دونو ں کی دوستی ختم ہو گئی اور ر فیق اکثر اپنے پیسوں کا تقاضہ کر نے اسلم کے گھر آ تا تھا۔ 14نو مبر کے روز بھی ر فیق پو لیس اہلکا رو ں کے ساتھ آیا اور اسلم کو سر کا ر ی گا ڑی میں ڈا ل کر لے گیاور بعدازا ں را ت کو خبر ملی کہ اسلم کی مو ت واقع ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او اقبا ل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ پو لیس تشد د والی با ت میں کو ئی صدا قت نہیں ہے جبکہ اسلم کی طبعی مو ت تھی اسے شامل تفتیش کیا گیا تھا بعدازا ں گھر واپس چلا گیا تھا اور نہ ہی کسی اعلی افسر کے کہنے پر حرا ست میں لیا، ر فیق نا می شخص کی جا نب سے در خواست مو صو ل ہو ئی تھی کہ اسلم نا می شخص نے اسکی 5لا کھ کی رقم د ینی ہے جس پر دونو ں پا رٹیو ں کو سنا گیا تھا اور کو ئی مقد مہ بھی در ج نہیں ہے ۔

مزید :

علاقائی -