بھارتی وزیر اعظم مودی کی لاہور آمد سے لاہور پولیس بے خبر رہی

بھارتی وزیر اعظم مودی کی لاہور آمد سے لاہور پولیس بے خبر رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (خبر نگا ر ) بھارتی وزیر اعظم نریندر کمار مودی کی لاہور آمد سے لاہور پولیس بے خبر رہی، مودی کے آ نے کی خبریں ٹی وی پر چلنے کے بعد لاہور پولیس بھی حرکت میں آئی جبکہ اس سے قبل پاک فوج نے ایئر پورٹ کا چارج سنبھال لیاتھا۔تفصیلا ت کے مطا بق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کابل سے واپسی پر لاہور رکنے کا منصوبہ بنایا جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پردی۔ مودی کی لاہورآمد کے لیے لاہور پولیس کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور پولیس کو بھارتی وزیراعظم کے دورہ سے لاعلم رکھا گیا جبکہ ایئر پورٹ کی سیکورٹی پاک فوج نے سنبھال لی۔ لاہور آمد کے بعد نریندر مودی وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ رائیونڈ گئے جہاں پر موجود سیکورٹی کو ریڈ الرٹ رکھا گیا جبکہ بھارتی وزیر اعظم کی واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پر پندرہ سو سے زائد پولیس اہلکار اور افسران کو سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا۔ پولیس کے ساتھ پاک فوج اور حساس ادارے کے افسران بھی لاہور ایئر پورٹ پر موجود رہے۔

مزید :

علاقائی -