ڈپٹی منیجر این ٹی ڈی سی سلیمان سلیم ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

ڈپٹی منیجر این ٹی ڈی سی سلیمان سلیم ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے کرائم رپورٹر سے)ڈپٹی منیجر این ٹی ڈی سی سلیمان سلیم ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب سلیمان سلیم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ایڈن سے جوہر ٹاؤن جا رہے تھے کہ جناح ہسپتال کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ دوسری جانب ٹرالی سے ٹکرا کر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ٹکر مارنے والی گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ اسی لمحے ایک اور گاڑی آئی جس میں ہتھیار برآمد ہونے پر پولیس اسے تھانے لے گئی۔
سلیمان سلیم

مزید :

علاقائی -