کامونکے: بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3ارکان گرفتار

کامونکے: بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3ارکان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کامونکے(نامہ نگار)سٹی پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا، بتایاگیاہے کہ تھانہ سٹی کامونکے کے علاقہ ریلوئے روڑ کی دیوار کے ساتھ ڈکیت گینگ کے تین ارکان خرم شہزاد ساکن شیخوپورہ،محمد سلیم ساکن تتلے عالی،فقیر حسین ساکن گجرات آتشیں اسلحہ سے مسلح ہوکر ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے کہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او انسپکٹر سرفراز رانجھا کی قیادت میں پولیس نے ریڈکرکے تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ برآمدکرکے الگ الگ مقدمہ درج کرلیاہے ،واضع رہے کہ گرفتارہونیو الے ملزمان سے درجنوں وارداتوں کے انکشافات کی توقع ہے ۔

مزید :

علاقائی -