چارہ کاٹنے کے دوران کرنٹ لگنے سے طالب علم جاں بحق
سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)تھانہ بیگووالہ کے علاقہ میں 13 سالہ پانچویں کلاس کا طالب علم الیکٹرک ٹوکہ مشین پر چارہ کترتے ہوئے اچانک کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق موضع کوٹلی میانی کے رہائشی سہیل ظفر کا تقریباً 13 سالہ بیٹا محمد یاسین اپنے ڈیرہ پر مویشیوں کے لیے الیکٹر ک ٹوکہ مشین پر چارہ کترتے ہوئے اچانک ٹوکہ میں بجلی کا کرنٹ آجانے سے شدید زخمی ہوگیا جو بعدازاں طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑگیا ، واقعہ کے بعد علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی جبکہ متوفی کو مقامی قبرستان میں نمازِ جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیاگیا ہے ۔