گردہ فروشوں کے سرغنہ سمیت 6چھ جعلی ڈاکٹروں کوگرفتار کر لیاگیا

گردہ فروشوں کے سرغنہ سمیت 6چھ جعلی ڈاکٹروں کوگرفتار کر لیاگیا

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن اسماعیل کھاڑک نے کہا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا انوسٹی گیشن پولیس نے سادہ لوح لوگوں کو پیسوں یا مفت علاج کا جھانسہ دے کر اور ورغلا کر ہسپتال میں لے جا کر دوران آپریشن گُردے نکال کر فروخت کرنے والے چھ جعلی ڈاکٹروں کے روپ میں ملزمان ، قتل ، ڈکیتی، راہزنی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث آصف ڈکیت گینگ کے پانچ ملزمان جبکہ شمالی چھاؤنی پولیس نے پوش علاقوں میں گھریلو خانساموں اور ڈرائیوں کا روپ دھار کر وارداتیں کرنے والے ارشد چور گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے 6ہزار سے زائد ڈالرز ،ساڑھے سات لاکھ روپے سے زائد رقم ،15عدد موبائل فونز،15ہزار مالیت کا ایک لیپ ٹاپ اور ایک عدد30بور پسٹل معہ 5عدد ضرب گولیا ں برآمد کرلی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر تھانہ سرور روڈ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ا اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ لاہور شہر میں گھروں میں واردتوں کی روک تھام اور ہسپتالوں میں گردے چوری کرکے بیچنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے سی سی پی اور لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن چوہدری سلطان محمود نے خطر ناک گینگز کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا جس پر مختلف ڈی ایس پی حضرات اور اہلکاروں کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سے گردے بیچنے والے چھ جعلی ڈاکٹروں محمد رمضان ، عامر بشیر ، محمد سرفراز ، محمد شکیل ، ڈاکٹر اویس گوہر اور ڈاکٹر کلیم اللہ ساتھی کو گرفتار کرکے ملزم اویس گوہر سے 50ہزار روپے برآمد کرلیے ہیں اسی طرح تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ہی ڈکیتی ، راہزنی اور قتل کی واراداتوں میں ملوث 5 ملزمان نوید طاہر ، محمد محسن ، حافظ آصف سرغنہ ، شبیر احمد اور ممتاز احمد کو سراغ لگا کر گرفتار کرکے سات لاکھ رروپے برآمد کیے گئے اور تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس نے پوش علاقوں میں گھریلو خانساموں اور ڈرائیوں کا روپ دھار کر معصوم شہریوں کو لوٹنے والے تین ملزمان محمد ارشد، غلام رسول اور عادل حسین کو گرفتار کرکے چھ ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے تھانہ فیکٹر ی ایریا پولیس کی آصف ڈکیت گینگ کے مقدمہ میں تفتیش کے دوران ملزمان نے مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کے خلاف مزید 22مقدمات ٹریس ہوئے ہیں ۔ سی سی پی اولاہور کیٹپن( ر) محمد امین وینس اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا نے کینٹ ڈویژن انوسٹی گیشن پولیس کی شاندار کارکردگی پر خصوصی ریڈنگ ٹیموں کو شاباس دی اور نقد و تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...