50سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
ہڑپہ (نامہ نگار)تفصیلات کے مطابق ہڑپہ اسٹیشن کے قریب 28ای بی بورے وا لا کا رہائشی 50سالہ نذیر احمد پٹری پر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران لاہور سے کراچی جا نے والے ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس آگئی ٹرین کے ہارن دینے کے باوجود وہ پٹری سے نہ اٹھا اور اس کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا بتا یا گیا ہے کہ نذیر احمد کا ذہنی توازن درست نہ تھا ۔