چو ہنگ ،65سا لہ خاتو ن کو لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کی بس نے کچل ڈالا
لا ہور (خبر نگا ر ) چو ہنگ کے علاقہ میں پوتی کی شادی میں آنے والی چونیاں کی رہائشی65سا لہ معمر خاتو ن کو لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کی بس نے کچل کرہلاک کردیا جبکہ ڈرا ئیور مو قع سے فرا ر ہو گیا ۔پو لیس نے نعش ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کرکے بس کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق چو نیا ں کی ر ہا ئشی 65سا لہ جنت بی بی اپنی بیٹی رضیہ کے ہمراہ پوتی کی شادی میں شرکت کے لئے چونیاں سے ٹھوکر نیاز بیگ پر پہنچی تھی جہاں لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ جنت بی بی کا بیٹا فتح گڑھ میں رہائش پذیر ہے جسکی بیٹی کی رسم مہندی میں شرکت کے لیے وہ لاہور آئی تھی۔چوہنگ پولیس نے بس کو قبضے میں لے کر لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔