ناقص کارکردگی پرایس ایچ اونصیرآباد کو شوکاز نوٹس

ناقص کارکردگی پرایس ایچ اونصیرآباد کو شوکاز نوٹس

لاہور(اپنے کرائم رپورٹر سے)ناقص کارکردگی پرایس ایچ اونصیرآباد کو شوکاز نوٹس جاری پر ایس ایچ او نصیر آباد اور چوکی انچارج فردوس مارکیٹ کو شو کاز نوٹس جاری ایس پی ماڈل ٹاؤن مستنصرفیروز نے ناقص کارکردگی اورفرائض میں غفلت پر ایس ایچ او نصیر آباد اور چوکی انچارج فردوس مارکیٹ کو شو کاز نوٹس جاری کردئے۔ایس ماڈل ٹاؤن مستنصر فیروز نے ایس ایچ او نصیر آباد سلیم سندھو اور چوکی انچارج فردوس مارکیٹ منشاء کامران کو شو کاز نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ایس پی کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمعرات کی رات کو سرپرائز وزٹ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ تھانہ نصیر آباد اورچوکی فردوس مارکیٹ کے علاقہ میں ناکہ بندی نہیں کی گئی تھی اور نہ ہی سرچ آپریشن کیا گیا جس پر ایس ایچ او نصیرآباد اور چوکی انچارج فردوس مارکیٹ کو فرائض میں غفلت پر شو کاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...