ڈسکہ: اہلخانہ کو یرغما ل بنا کر زیورات ،نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے

ڈسکہ: اہلخانہ کو یرغما ل بنا کر زیورات ،نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے

ڈسکہ(نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی کی دو وارداتیں پانچ نامعلوم مسلح نقاب پوش اہلخانہ کو یرغما ل بنا کر گھر سے طلائی زیورات ،نقدی اور موبائل فون لے اُڑے ،مزاحمت کر نے پر 70سالہ معمر شخص پر تشدد،اہل محلہ کے اکٹھا ہو نے پر ہوا ئی فائرنگ کر تے ہو ئے ملزمان فرارجبکہ دو ملزمان نے محنت کش کولوٹ لیا واقعات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ شریف پورہ کا رہائشی 70سالہ معمر بزرگ طفیل جٹ اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ 5نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکو گھر میں داخل ہو ئے اور اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کی معمر بزرگ طفیل جٹ کے مزاحمت کر نے پر ملزمان نے اسے زدوکوب کر کے زخمی کر دیاشور کی آواز پر اہل علاقہ کے اکٹھا ہو نے پر ملزمان گھر سے طلائی زیورات ،نقدی اور موبائل فون لو ٹ کر ہوا ئی فائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیاریسکیو 15پر اطلاع دینے پر پولیس ملزمان کے فرار ہو نے کے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاحال پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا جبکہ ڈسکہ کا رہائشی محنت کش امین موٹر سائیکل پر سوار کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ کینال ویو کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : علاقائی


loading...