ٹریفک کے مختلف حادثات میں2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی

ٹریفک کے مختلف حادثات میں2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی

کامونکے(نامہ نگار)ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا،بتایاگیاہے کہ نوشہرہ ورکاں کے علاقہ کڑیال خورد کارہائشی بابر اپنے دودوستوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ تتلے عالی چوک میں مسافر وین نے ان تینوں دوستوں کو بری طرح کچل دیا جس کے نتیجہ میں بابر اوراس کا ایک دوست جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔

،دوسرے حادثہ میں سمبڑیال کارہائشی نوجوان مدثر اپنی کار پر لاہور جارہاتھاکہ تھانہ صدر کے قریب اس کی کار تیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکر الٹ گئی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری جس کے نتیجہ میں کارسوار مدثر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے تمام متوفیان کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں ۔

مزید : علاقائی


loading...