سمبڑیال: 5ملزمان سے 8لیٹر شراب اورناجائز اسلحہ برآمد

سمبڑیال: 5ملزمان سے 8لیٹر شراب اورناجائز اسلحہ برآمد

سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)سرکل سمبڑیال میں 5ملزمان سے مختلف مقامات پر 8لیٹر شراب اورناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ سمبڑیال پولیس نے ملزم زوار حسین سکنہ محلہ سلطان پورہ سے 4لیٹر شراب جبکہ تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے ملزمان امجد علی اورمرتضیٰ سکنہ چک اختیار سے 2,2 لیٹر شراب اور ملزمان عارف حسین اوروسیم شاہ سکنہ سیدووالی سے 30 بورپسٹل اور 8 گولیاں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

مزید : علاقائی


loading...