200 بکیوں اور جواریوں کا کاروبار عروج پر مجرموں کیخلاف کریک ڈاؤن کا منصوبہ

200 بکیوں اور جواریوں کا کاروبار عروج پر مجرموں کیخلاف کریک ڈاؤن کا منصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(بلال چودھری ) صوبائی دارالحکومت میں بعض پولیس افسروں کی مبینہ آشیرباد سے 200سے زائد بڑے، چھوٹے بکیوں اور جواریوں کاکا روبار عروج پر پہنچ گیا۔ مختلف ڈویژنوں میں مذکورہ دھندے میں ملوث گروہوں کے خلاف گرفتار ی اور مانیٹرنگ کے لئے پولیس کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں جس کے بعدجلد ہی ان جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا جائے گا۔باخبر ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کرکٹ میچوں ،تاش جواء اور لاٹری جواء سرعام ہو رہا ہے۔بکیوں اور جواریوں نے پولیس کی مبینہ سرپرستی میں شہر کے پوش اور بارونق علاقوں میں جگہیں کرائے پر لیکر اور خرید کر کام شروع کر رکھا ہے ۔ ان جگہوں پر صرف جواریوں کے کارخاص ہی رہتے ہیں کسی عام شخص کو اس جگہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تاکہ پولیس اور اہل علاقہ کو یہ علم ہو کہ یہاں پر کوئی لوگ کرائے دار ہیں یہ علم نہ ہوسکے کہ یہاں پر میچ فکسنگ یا جواء کروایا جاتاہے ۔بکیوں نے پکڑے جانے کے خوف سے اپنے گاہکوں کو ٹیلی فونک ریٹس فراہم کرنے کی سہولت فراہم کر رکھی ہے تاکہ ان کے پاس آنے کی بجائے ٹیلی فون پر ہی میچ کو فکس کر دیا جائے ۔ جبکہ بعض بڑے بکیوں اور جواریوں نے خوبرو لڑکیوں کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں جو گاہکوں کوکنگا ل کر کے بکیوں اور جواریوں سے اپنا حصہ وصول کرتی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان خوبرو لڑکیوں کا تعلق ڈیفنس ،جوہر ٹاؤن ،گلبر گ اور اقبال ٹاؤ ن سے ہے جوہر ٹاؤن ،ہنجر وال ،ستوکتلہ ،چوہنگ ،شیرا کوٹ نواں کوٹ ،ملت پارک ،اقبال ٹاؤن ،گلشن اقبال ،مسلم ٹاؤن ،ساندہ ،شاہدرہ ،شفیق آباد ،بادامی باغ ،نولکھا ،لوئرمال ،ٹبی سٹی ،اسلام پورہ ،نیوانارکلی ، شادباغ ، ڈیفنس اے ،ڈیفنس بی ،فیصل ٹاؤن ،ماڈل ٹاؤن ،گجر پورہ ،مغلپورہ ،قلعہ گجر سنگھ ،گڑھی شاہو ،ریس کورس ،سول لائن،مزنگ ،ہربنس پورہ ،غازی آباد ،شمالی چھاؤنی ،برکی ،گلبرگ ،غالب مارکیٹ ،نصیر آباد اورفیکٹری ایریاتھانوں کی حدود میں بکیوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ، شہر میں سر فہرست جواریوں میں بک میکروں کا مبینہ صدرنیئر،ٹاؤن شپ ،ماڈل ٹاؤن اورگلبرگ ،بک میکروں کا مبینہ جنرل سیکرٹری اقبال عرف بالا، بک میکر پرویز خان عرف پی کے ڈیفنس ،باؤ طارق مسلم ٹاؤن ،حاجی ناصر مالک یاسر بروسٹ کی تمام برانچیں ، امجد بھٹی اچھرہ ،گڈو شاہ ٹاؤن شپ ،نیو انارکلی ،شمشاد اندرون شہر دہلی گیٹ ،بھاٹی گیٹ ،لوہاری گیٹ ،مستی گیٹ ،شیرانوالہ گیٹ ،بوبی بٹ موچی گیٹ ،سیمی شیرانوالہ گیٹ ،بھیا ء جوہر ٹاؤن ، مظہر رائل پارک ،شیخ نعیم پینوراما سینٹر ،چاچا یعقوب سمن آباد ،ڈاکٹر اکرام ڈاکٹر ہسپتال کے قریب جوہر ٹاؤن ،احسن ڈیفنس ،عامر شاہ ڈیفنس ،ٹونی ڈیفنس ،پرویز عرف پپا بھاٹی گیٹ ،گوگا بھاٹی گیٹ ،طاہر بٹ عرف تولہ بھاٹی گیٹ ،کباڑیہ سید مٹھا بازار ٹبی سٹی ،قلب عباس عرف روفی لوہاری گیٹ ،ملک صداقت ،ملک ریاض موری گیٹ اور بھاٹی گیٹ ،ہمایوں خان نیوانارکلی ،چوچا پہلوان پانی والا تالاب ٹبی سٹی ،نئیر قلعہ گجر سنگھ بیڈن روڈ ،زبیر عرف جہارا مصری شاہ ،کاکا کونی مصری شاہ ،، بابر نزد تالا ب والی مسجد جواء،کشور شاداب کالونی، عظیم احمد اوربھتیجا حفیظ جی بلاک ،زمان لیاقت چوک عمران مدینہ کالونیٰ اختر سائیں،وسیم مقصود، بی بلاک اللہ ہو چوک ،فخر عباس سید پور،اشفاق احمد کھاڑک سٹاپ میں اپنے اڈے قام کیے ہوئے ہیں جہاں وہ جوا ء کرواتے ہیں ،اکبر عظمت چوک،سوہنا پولیس کی مدد سے اورکشور عالم کیر کلاں،نوید احمد ، شبیر بٹ ڈی ٹو،تارا ندیم بصری روڈ پرجواء کرواتے ہیں،بسم اللہ ہوٹل ٹاؤن شپ بازار، بابر اورممنور جواء کرواتے ہیں،پپی گلستان کالونی ،ملک شبیر،رابن مسیح نزد جنرل ہسپتال جواء کرواتے ہیں۔عارف مکہ کالونی ،شاہد خان ،مہتاب خان ،سمیر خان ،زوالفقار بٹ ،برکت مارکیٹ سینٹر پلازہ ،شاہد خان وسیع پیمانے پر جوا کرواتا ہے اور سیاسی لوگوں کے ساتھ روابط کی وجہ سے کئی پولیس افسروں کو معطل اورکئی تبدیل کروا چکا ہے، امجدجیون ہانہ پنڈ جواء کرواتے ہیں،عارف حمید ،کوٹھا پنڈجوا،اچھرہ اسلم مین ،نعیم اور ندیم بابا اعظم چوک،سونا بابا ،ارشد بھارا،محمد علی روڈ،ریاض اور مدھو شاہ جواء کرواتے ہیں،ولیم ،شہزاد ، وسن پوسف نزد ایف سی کالج جوا،شبیر احمدنواں اڈہ جوا،،نزیر،اعوان مارکیٹ ،ندیم بٹ ،گھمن پارک،اسلم خان ،نزد الخان سینٹری سٹور میں جواء کرواتے ہیں ۔لیاقت الماس کالونی ،نذیر احمد کھوکھر روڈ،ناظم گجر حنیف پارک جوا، گوالمنڈی عامر سائیں ،علی شاہ ،پالو ،ہمایوں ،ببلا برف خانہ چوک ،عمران چوہا ،صاحب بٹ، اسلم ،ثریا منزل ،خالد ،گندا انجن سٹاپ، ہمایوں گجر دودھ والا ،ہمایوں لمبا ،، اشفاق،فرنیچر مارکیٹ،اکرم پہلوان ،مغل کلب،ریشہ پہلوان،مین بازار،اویس بٹ ،ریلوے روڈ جوا، راوی روڈ ملک ہیرا ،بابا چھتری والا، قیصر گجر شمالی لاہور کا سرغنہ شادباغ ، شوکت قصوری شادباغ ،خالد گٹھی اعظم مارکیٹ ، شیخ نجیب گڑہی شاہو ،حاجی نعیم مصری شاہ ، میاں شفیق اور میاں عتیق اکبری گیٹ ،اجی نامی ،گول باغ چکر،لالہ گجر ،لبھا گجر ،سبزی منڈی ،حافظ ،شکر گڑیاں بازارجوا،گوگا ٹرکاں والا رضا بلاک ،صابر مسیح کمبوہ کالونی ،،فرمائش علی60فٹ روڈ ،جھنڈو راجپوت کلر کالونی ،شبیرا حمد، گوہاوا ، رمضان آر اے بازار میں جوا خانہ چلاتے ہیں۔علاقوں کے ایس ایچ اوز کے مشورے پر بدنام زمانہ بکیوں نے اپنے نام کی بجائے اپنے ملازموں کے ناموں سے بکیں چلانا شروع کر دیں ہیں تاکہ پولیس افسر ان کو گمراہ کرکے سب اچھے کی رپورٹ بھجوائی جا سکے ۔جبکہ بعض بکیوں کی پشت پناہی اعلیٰ پولیس افسران اور پولیس اہلکار کر رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جن تھانوں کے ایس ایچ او ز کے بکیوں سے روابط کے بارے میں معلوم ہوگاان تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -