ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

لاہور(اپنے کرائم رپورٹر سے) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق مناواں میں لاہور میڈیکل سکیم فیز ون کے رہائشی زبیر کے گھر چار ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے سات لاکھ مالیت کی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ نصیر آباد پی بلاک میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری شیخ آفاق اور اسکی فیملی سے دوڈاکو ؤں نے 25لاکھ،غازی آباد میں شمس کی بیوی سے 50ہزار،کاہنہ میں حامد سے 15ہزار،فیصل ٹاؤن میں عارف سے 35ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ مسلم ٹاؤن میں علی کامران کے گھر سے چور 39لاکھ 80ہزار کی نقدی زیورات چوری کر کے لے گئے اور مزنگ میں ضیا،ملت پارک میں اشرف،فیصل ٹاؤن میں علی جاوید،اچھرہ میں آصف ،شمالی چھاؤنی میں فرحان کی گاڑیاں اور شاہدرہ میں خرم،لٹن روڈ میں قاسم،نواں کوٹ میں خالد،چوہنگ میں پرویز،فیکٹری ایریا میں آصف اور شاہدرہ میں یاسین کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...