پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سکول برائے معطل پولیس اہلکاروافسران قائم کر دیا گیا

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سکول برائے معطل پولیس اہلکاروافسران قائم کر ...

لا ہور (شعیب بھٹی ) لاہور پولیس کے معطل پولیس افسران اور اہلکار بھی اب سکول جائیں گے،پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ میں سکول برائے معطل پولیس اہلکارو افسران قائم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے معطل پولیس افسران پولیس لائنز میں رپورٹ نہیں کرتے تھے جس کے با عث اعلیٰ پو لیس حکام کی جانب سے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سکول برائے معطل پولیس افسران و اہلکار قائم کردیا گیا ہے ۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ سکول میں معطل اہلکاروں کو مختلف لیکچرز دئے جائیں گے۔ انہیں کرپشن کے خاتمے،شہریوں کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنے اور قانون پر عملدرآمد بہتر انداز میں کرانے سمیت مختلف موضوعات پر تعلیم دی جائے گی۔ ان افسران اور اہلکاروں کو روزانہ ورزش بھی کرائی جائے گی تاکہ وہ جسمانی طور پر بھی چست رہیں اور اپنی توند بھی کم کرسکیں۔سکول کی نگرانی ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمر سعید کریں گے۔ اہلکاروں پر لازم ہوگا کے وہ روزانہ سکول میں رپورٹ کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ سکول برائے معطلان میں پولیس اہلکاروں کی کارکردگی بہتر کی جاسکے گی۔

مزید : علاقائی


loading...