اقبال ٹاؤن ،خودکشی کرنیوالا نوجوان پوزیشن ہولڈ ،سکالر شپ پر زیر تعلیم تھا

اقبال ٹاؤن ،خودکشی کرنیوالا نوجوان پوزیشن ہولڈ ،سکالر شپ پر زیر تعلیم تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (خبر نگا ر ) اقبا ل ٹاؤن میں خود کشی کر نے والا نوجو ان میٹر ک اور ایف ایس سی کا پو زیشن ہو لڈر نکلا ۔ پو لیس نے نعش ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے جسے بعدازاں مقامی علاقہ ننکا نہ صا حب میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق اقبا ل ٹاؤن نظام بلاک کا رہائشی25سا لہ فیضان کی میٹر ک میں لا ہور بو رڈ سے 2010میں دوسری پو زیشن تھی اور ایف ایس سی میں تیسری پو زیشن لے کر کا میاب ہو اتھا ۔ پو لیس کے مطا بق فیضا ن چند ما ہ قبل نجی کا ل سنٹر میں بھی ملا زم تھا جہا ں اس کی منا سب تنخواہ تھی،وہ سکالر شپ لے کر بی ایس سی کررہا تھااور یو سی پی میں تھرڈ ایئر کا طالب علم تھا۔24د سمبرکو فیضا ن نے نا معلوم وجو ہات کی بنا پر کنپٹی پر پستو ل ر کھ کر خود کشی کر لی جس کی نعش پو لیس نے ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا ء کے حوالے کردی جسے آ با ئی گا ؤ ں ننکا نہ حا حب میں سینکڑو ں سوگوارو ں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کے وقوعہ کے روز سے 4دن قبل فیضان کے گھر بیٹی کے ولا دت ہو ئی تھی۔ متو فی کی شاد ی زبر د ستی اسکی کز ن سے کروا ئی گئی تھی جو پہلے بھی طلا ق یا فتہ اور 3بچو ں کی ما ں تھی، متو فی کو اپنے سسرا ل والو ں کے آ نے کا ر نج تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ قد م اٹھا یا۔ فیضا ن کے دوست دو لت خا ن ، ساجد ، وسیم نے نما ئند ہ ’’پا کستا ن‘‘ کو بتا یا کہ فیضا ن ایک شر یف اور محنتی نوجو ان تھا سکا لر شپ پر یو سی پی میں پڑھا ئی کر رہا تھا فیضا ن کی والد ہ کا بیو ٹی پا لر ہے اور یہ 3بھا ئی ہیں ، فیضا ن کی مر ضی کے بغیر اسکے والد ین نے اپنی ر شتہ دار خا تون سے شاد ی کردی تھی جس کی وجہ سے فیضا ن پر یشا ن ر ہتا تھا اور اپنے سسرا ل والو ں کو پسند نہیں کرتا تھا۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ متو فی نے خود کشی کی ہے تاہم قتل کے پہلو پر بھی تفتیش کر ر ہے ہیں ، اس با ت پر بھی غور کیا جا ر ہا ہے کہ متو فی کے پا س پسٹل کہاں سے آ یا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متو فی کا اپنی بیو ی کے ساتھ وقوعہ کے روز جھگڑا ہو گیاتھا جس پر اس نے خود کشی کر لی ۔جبکہ متو فی کے د یگر ر شتہ دارو ں کا کہنا تھا کہ فیضا ن کا اپنی بیو ی کے ساتھ کو ئی جھگڑا نہیں ہواتھا اور د نو ں میا ں بیو ی خو ش تھے، ان کے گھر چند روز قبل بیٹی کی پیدا ئش ہو ئی تھی جس سے فیضا ن بہت خوش تھا ۔

مزید :

علاقائی -