سگیاں صدقے کا گوشت فروخت کے بہانے ایڈوکیٹ سے لاکھوں لوٹ لئے گئے

سگیاں صدقے کا گوشت فروخت کے بہانے ایڈوکیٹ سے لاکھوں لوٹ لئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے کرائم رپورٹر سے)لوئر مال کے علاقہ میں سگیاں پولیس چوکی کے سامنے ڈکیتی کی واردات۔دو ڈاکو صدقے کا گوشت فر و خت کرنے کے بہانے حارث ایڈووکیٹ کے اہلخانہ سے لاکھوں مالیت کے زیورات اور ساٹھ ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔سگیاں پل پر پولیس چوکی کے سامنے موٹرسائیکل سوار دو ڈاکووں نے صدقے کا گوشت فروخت کر نے کے بہانے اسلحہ کے زور پر حارث ایڈووکیٹ کے اہلخانہ کو روکا اور لوٹ مار شروع کر دی۔اس دوران ڈاکو خواتین کو یرغمال بنا کر لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات اور ساٹھ ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ موقع پر موجود پولیس اہلکار ڈاکووں کا منہ تکتے رہے بعدازاں ون فائیو پر کال موصول ہونے پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -