5روز قبل روڈ حادثے میں زخمی ہونیوالا نجی ٹی وی کا انجینئر جاں بحق

5روز قبل روڈ حادثے میں زخمی ہونیوالا نجی ٹی وی کا انجینئر جاں بحق
 5روز قبل روڈ حادثے میں زخمی ہونیوالا نجی ٹی وی کا انجینئر جاں بحق

  


لاہور(اپنے کرائم رپورٹر سے)روڈ حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا نجی ٹی وی کا ڈی ایس این جی انجینئرمرسل شفاعت جان بر نہ ہوسکا اور جنرل ہسپتال میں پانچ روزموت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔چھبیس سالہ مرسل شفاعت پانچ روز قبل موٹر سائیکل پر دفتر سے گھر جا رہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔ حادثہ کے نتیجہ میں ڈی ایس این جی انجینئر کے سر پر شدید چوٹ آئی جسے علاج کیلئے فوری جنرل ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ کومے میں چلا گیا۔ پانچ روز کومے میں رہنے کے بعد مرسل شفاعت جمعہ کے روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔اوکاڑہ کے رہائشی مرسل شفاعت نے سوگواروں میں ایک بیوہ چھوڑی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...