برکی،تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری،2 افراد جاں بحق

برکی،تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری،2 افراد جاں بحق
برکی،تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری،2 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے کرائم رپورٹر سے) برکی کے علاقہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر بی آر بی نہر میں جا گری،حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق برکی کے علاقہ پدری میں جاوید اپنے دو دوستوں طارق اور وراثت کے ہمراہ گاڑی میں گھر کی جانب جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی نہر میں جا گری،مقامی افراد نے طارق اور وراثت کو اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے باہر نکال لیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں،ریسکیو اہلکاروں نے آدھے گھنٹے کی کوششوں کے بعد جاوید کو تشویشناک حالت میں نہر سے نکال لیا مگر وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا،پولیس نے جاوید کی لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -