وی آئی پی پروٹوکول بند کرنے کیلئے خیبر پی کے حکومت کا نوٹیفیکیشن جاری

وی آئی پی پروٹوکول بند کرنے کیلئے خیبر پی کے حکومت کا نوٹیفیکیشن جاری

پشاور(آئی این پی) وی آئی پی پروٹوکول بند کرنے کیلئے خیبر پی کے حکومت کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم سمیت کسی بھی وی آئی پی کیلئے صوبے میں سڑکیں بند نہیں کی جائینگی۔ ان شخصیات کو قانون کے مطابق سکیورٹی دی جائے گی لیکن کسی روڈ کو بند نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کراچی میں وی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے ایک بچی کی ہلاکت کے بعد عمران خان نے صوبائی حکومت کو صوبے میں وی آئی پیز کا پروٹوکو ل ختم کرنے کا حکم دیا تھا

مزید : علاقائی


loading...