تحریک انصاف جب ہارتی ہے دھاندلی کا الزام لگا دیتی ہے، ایاز صادق

تحریک انصاف جب ہارتی ہے دھاندلی کا الزام لگا دیتی ہے، ایاز صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جہاں سے الیکشن جیت جاتی ہے وہاں الیکشن صاف و شفاف ہو جاتے ہیں جس جگہ الیکشن ہار جاتی ہے وہاں دھاندلی کا ڈھونڈرا پیٹنا شروع کر دیتی ہے عمران خان نے تو وطیرہ ہی بنا لیا ہے کہ جہاں تحریک انصاف الیکشن ہارے گی وہاں دھاندلی کا الزام لگانا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے لاہور آ کر ملاقات کرنا ایک نیک شگون ہے اس طرح ان ملاقاتوں کے دوران آئندہ کشمیر کا ایشو بھی ڈسکس ہو گا اور مسئلہ کشمیر کو ہر ممکن طریقہ سے حل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس موقع پر ایم این اے طلال چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمپیئن کے دوران وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جڑانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ جڑانوالہ کو ضلع کا درجہ دے دیا جائیگا اس حوالے سے کام ہو رہا ہے جبکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنے کئے ہوئے وعدے کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں اورجلد ہی جڑانوالہ کو ضلع کا درجہ دے دیں گے سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ بغیر پروٹوکول کے رہتے ہیں اور ادھر بھی پروٹوکول کے بغیر آئے ہیں اور اسلام آباد میں بھی اس طرح آتے جاتے ہیں نہ ہی کوئی پروٹوکول لیاہے اور نہ ہی لوں گا انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ زمینوں کو دیکھنے آئے ہیں ان کیساتھ چائنہ کا پندرہ رکنی وفد بھی تھا جنہوں نے سردار ایاز صادق کی فیملی کے ہمراہ فارم اور زمینوں کا دورہ کیا بعدازاں سپیکر اور وفد کے ارکان واپس اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے.

مزید :

علاقائی -