بہاولپو ،کوچ الٹنے سے ماموں اور بھانجے سمیت4 افراد جاں بحق 20 زخمی

بہاولپو ،کوچ الٹنے سے ماموں اور بھانجے سمیت4 افراد جاں بحق 20 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور ( اے این این ) ٹائی راڈ ٹوٹنے سے کو چ اُلٹ گئی، ما مو ں اوربھا نجا سمیت 4 افرادجاں بحق اور20 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطا بق ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث صادق آ با دسے لا ہور جا نے والی کوچ نمبر JB/5686 رات کے آخر ی پہر احمد پورشرقیہ ٹول پلازہ کے قریب اُلٹ گئی ۔ جس کے نتیجہ میں گجر انوالہ ،کے رہا ئشی ما موں بھا نجا شاہدمجید ، اور راحت کے علاو ہ پنو عاقل کی رہا ئشی نو سالہ بچی فرزانہ ، اور وہاڑی کا رہا ئشی شخص محمد ارشد موقع پر جا ں بحق ہو گئے ۔ جبکہ بیس افراد جن میں آفتا ب سر ور خانپور، با بر علی گھوٹکی ، شاھدہ پروین گھوٹکی ، عقیل لا ہور، حامد علی لا ہور، رمضانہ بی بی پنوں عاقل ، شہباز خانپور، اریشہ خانپور، زبید ہ لاہور، مجید ن بی بی لاہور، ارشد وہاڑی ، محمد افضل رحیم یارخان ، اور ذوالفقار صادق آباد شدید زخمی ہو گئے ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اُ س جگہ پہنچ گئیں اور لا شوں کے علاوہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پورشرقیہ پہنچا یا ۔ جہاں پر شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امدا ددینے کے بعد بہا ولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ جبکہ معمولی زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں اُلٹنے والی کو چ تبا ہ ہو گئی ۔ جا ں بحق ہو نے والوں کے ورثاء اطلاع ملنے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے ۔ اور اپنے پیاروں کو لاشیں لے کر آ بائی شہر وں کو روانہ ہو گئے ۔

مزید :

علاقائی -