فیصل آباد ،4 ٹریفک حادثات میں 4 خواتین سمیت9 افراد جاں بحق 3 زخمی
فیصل آباد(بیورورپورٹ)4مختلف ٹریفک حادثات میں 4خواتین سمیت 9افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 3افراد شدید زخمی ہو گئے عمرہ کی سعادت حاصل کر کے سعودیہ سے فیصل آبادپہنچنے والے کار سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ڈپٹی والا انٹر چینج کے نزدیک حادثے میں جاں بحق ہو گئے سرفراز کالونی کے رہائشی حاجی محمد اشرف ان کی اہلیہ زرینہ بی بی ثاقب جاوید اور ان کی اہلیہ صفیہ بی بی عمرہ کرنے گئے اور لاہور سے انہیں فیصل آباد لانے کیلئے حاجی اشرف کا بیٹا سبحان علی کار پر فیصل آباد لیکر آ رہا تھا کہ رات کے سفر اور نیند کے باعث اونگھ آنے سے ان کی کار موٹر وے پر کھڑی ایک بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار بری طرح سے تباہ ہوگئی اور کار میں سوار پانچوں افراد شدید زخموں کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے پیپلزکالونی نمبر دو سرفراز کالونی میں جاں بحق ہونے والوں کے گھر میں اس اندوہناک حادثے کی اطلاع ملی تو گھر میں کہرام مچ گیا لاہور ایئرپورٹ سے فیصل آباد نے والی کار LZ9399ڈپٹی والا انٹرچینج کے نزدیک پہنچی تو سبحان علی جو کار ڈرائیو کر رہا تھا اسے نیند کے غلبہ کے باعث کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی نادر ٹرانسپورٹ کی بس نمبر LEA0022سے زو ردار طریقے سے جا کرائی حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار سوار پانچوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے انہیں ریسکیو 1122کی ٹیم نے بمشکل تباہ گاڑی سے نکالا جاں بحق افراد کی میتیں سرفراز کالونی نزد فوارہ چوک پیپلزکالونی نمبر دو میں پہنچائی گئیں جہاں انتہائی رقت آمیز ماحول تھا اور لواحقین اپنے پیاروں کے حادثاتی موت پر دھاڑیں مار کر رو رہے تھے سمندری روڈ پر ڈی ٹائپ پل کے نزدیک بس کا ٹائر کھلنے سے بس ایک موٹر سائیکل سوار فیملی کو روند ڈالا جس سے 45سالہ اکرم ولد امین اور چالیس سالیہ رضیہ زوجہ اکرم موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ان کا 8سالہ بیٹا حمزہ شدید زخمی ہو گیا جسے الائیڈ ہسپتال پہنچا دیا گیا جاں بحق ہونے والے میاں بیوی ڈی ٹائپ کالونی کے رہنے والے تھے.تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ مچھلی کے نزدیک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 43سالہ یاسمین زوجہ راشد دم توڑ گئی جبکہ منصور آباد کے علاقہ پل نشاط آباد کے قریب ون ویلنگ کرتے 17سالہ عامر مسیح ولد فیض مسیج کار سے جا ٹکرایا اور شدید زخموں کے باعث دم توڑ گیا اس کے دو ساتھی جادثے میں زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا.