صنعتی زونز کیلئے 15 مقامات فائنل 7 بلوچستان 8 کے پی کے میں شامل

صنعتی زونز کیلئے 15 مقامات فائنل 7 بلوچستان 8 کے پی کے میں شامل

 اسلام آباد(آئی این پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری روٹ کے حوالے سے صنعتی زونز کی تعمیر کیلئے 15 مقامات کی نشاندہی کردی گئی۔ہفتہ کو ایک ٹی وی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری روٹ کے حوالے سے صنعتی زونز کی تعمیر کیلئے 15مقامات کی نشاندہی کردی گئی ہے ۔15میں سے8مقامات خیبرپختونخوا ہ اور7بلوچستان میں ہیں،15مقامات کی نشاندہی سرمایہ کاری بورڈ نے مشاورت کے بعد کی۔حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھاکہ سندھ اور پنجاب میں بھی اقتصادی زونز کی نشاندہی جلد مکمل ہوگی جبکہ گوادر فری زون کے منصوبے پر بھی کام شروع کردیا گیااور مغربی روٹ پر وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی پہلے ہی کام کررہی ہے،صنعتی زونز کیلئے زمین صوبے فراہم کریں گے جبکہ بلوچستان نے ژوب کے قریب40ہزار ایکڑزمین کی نشاندہی کردی۔خیبرپختونخوا حکومت کے تحفظات دور کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی 31دسمبر کو پشاورجائیگی۔

صنعتی زونز

مزید : علاقائی


loading...