عمران خان کی تبدیلی والی بات سے بہت متاثر تھی،ریحام خان

عمران خان کی تبدیلی والی بات سے بہت متاثر تھی،ریحام خان

 اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میں عمران خان کی شہرت سے کبھی متاثر نہیں تھی‘ کچھ لوگ قانون پر عمل کرنے کا درس بہت دیتے ہیں مگر خود اس پر عمل نہیں کرتے ‘ میں عمران خان کی تبدیلی والی بات سے بہت متاثر تھی۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کر رہی تھی۔ گفتگو میں ریحام خان نے کہا کہ میں عمران خان کی شہرت سے کبھی متاثر نہیں تھی۔ عمران خان کے ساتھ نکاح رجسٹرڈ نہ ہونے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ قانون پر عملدرآمد کرنے کا دوسروں کو درس تو بہت دیتے ہیں مگر خود اس پر عمل نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ نکاح رجسٹرڈ کروانا میری نہیں بلکہ عمران خان کی ذمہ داری تھی۔ ریحام خان نے کہاکہ میں عمران خان کی تبدیلی والی سوچ اور خیبر پختونخواہ کے متعلق ترقی پسند سوچ کی وجہ سے متاثر تھی اور ان کا اپنے بیٹوں سے پیار دیکھ کر میں نے ان سے شادی کی۔

ریحام خان

مزید : علاقائی


loading...