متحدہ سمجھدار ہے جس کا پلڑا بھاری ہوتا ہے اسی طرف جھک جاتی ہے،منظور وسان
خیرپور(آن لائن)صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک سمجھدار جماعت ہے جس کا پلڑا بھاری ہوتا ہے وہ اس کی طرف جاتی ہے وہ وسان ہاؤس میں کارکنوں سے بات چیت کرنے کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کررہے تھے منظور حسین وسان نے کہا کہ وہ یکم جنوری کو بڑا خواب دیکھیں گے تاہم 2016 ء میں آصف علی زرداری وطن واپس آئیں گے انہوں نے کہا کہ 2016 ء اتار چڑھاؤ کا سال ہوگا سب کو دیکھ بھال کے چلنا ہوگا انہوں نے کہا کہ رینجرز کو اختیارات ملے ہوئے ہیں عمران خان کو سیاست ابھی سیکھنی ہے وہ ایک کھلاڑی ہیں پیپلزپارٹی کے حوالے سے کہا کہ اس جماعت نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں کچھ لوگ ساتھ چھوڑ گئے اور کچھ ابھی ساتھ ہیں ایم کیو ایم کے متعلق پوچھے گئے سوال پر منظور حسین وسان نے کہاکہ ایم کیو ایم ایک سمجھدار جماعت ہے جس کا پلڑا بھاری ہوتا ہے وہ اس طرف جھکتی ہے