جنرل راحیل شریف آج کابل میں سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

جنرل راحیل شریف آج کابل میں سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

 کابل/اسلام آباد( اے این این )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف آج افغانستان کادورہ کریں گے ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران آرمی چیف افغانستان کی سیاسی اورعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔دوسری جانب افغان ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت نے کہاہے کہ پاک فوج کے سربراہ کادورہ طالبان کے ساتھ مجوزہ امن بات چیت شروع کرنے کے حوالے سے پاکستان کے وعدوں کاحصہ ہے ۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہاکہ اس طرح کے دوروں سے افغانستا ن میں تشدداورجاری شورش پرقابوپانے میں مددملے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان پرزوردے رہے ہیں کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کرے اورجب اس طرح کے دورے ہوں توافغانستان میں کوئی ایک گولی بھی نہ چلے۔

راحیل شریف

مزید : علاقائی


loading...