مودی کے اچانک پاکستان جانے پر حیرت ہوئی مگرجوانہوں نے کیا قابل ستائش ہے،راج ناتھ سنگھ

مودی کے اچانک پاکستان جانے پر حیرت ہوئی مگرجوانہوں نے کیا قابل ستائش ہے،راج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (اے این این)بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ انہیں وزیراعظم نریندرمودی کے پاکستان کے اچانک دورے کاسن کرحیرت ہوئی تھی۔ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ جب انہیں پتہ چلاکہ نریندرمودی نے اچانک پاکستان جاکراپنے ہم منصب نوازشریف سے ملاقات کافیصلہ کیاہے توانہیں اس پرتعجب ہوا تاہم انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی نے جوکچھ کیا وہ قابل تعریف ہے ۔انہوں نے کہاکہ اٹل بہاری واجپائی کے بعداگرکسی وزیراعظم نے دنیاکے سامنے بھارت کاسرفخرسے بلند کیاہے تووہ نریندرمودی ہی ہیں