کرچی ،بلاول بھٹو کی بسمہ کے گھر آمد ،والد سے اظہار تعزیت

کرچی ،بلاول بھٹو کی بسمہ کے گھر آمد ،والد سے اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہفتہ کوکراچی میں وی آئی پی پروٹوکول کے باعث ٹریفک جام سے ہلاک ہونے والی 10 ماہ کی بسمہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے ان کے گھر گئے۔بلاول بھٹو نے بسمہ کے والد فیصل بلوچ سے لیاری میں ان کے گھر میں تعزیت کی۔ذرائع کے مطابق فیصل بلوچ نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ وہ ان کو اپنی بیٹی کی موت کا ذمہ دار نہیں سمجھتے۔بلاول بھٹو زرداری کی لیاری آمد پر پہلے کی طرح پروٹوکول موجود نہیں تھا، بلکہ ایک مختصر سیکیورٹی اسکواڈ کے ہمراہ وہ فیصل بلوچ کے گھر پہنچے ۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے فیصل بلوچ کو یقین دہانی کروائی کہ پی پی پی لیاری کے لوگوں کے ساتھ ہے۔ بلاول کے پروٹوکول نے ننھی بچی کی جان لے لی۔س حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کے میڈیا ایڈوائزر جمیل سومرو نے ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شائع کی ہے اور فیصل بلوچ کے پی پی پی چیئرمین سے مکالمے کے حوالے سے لکھا ہے کہ آپ بی بی بینظیر بھٹوکے بیٹے ہو اور آج ایسا لگ رہا ہے جیسے بی بی ہمارے پاس آئی ہو۔یاد رہے کہ 3 دن قبل کراچی میں سول اسپتال کے بے نظیرٹراما سینٹر میں بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ کی آمد پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور ہسپتال کے دونوں دروازے بند کر دیئے گئے جبکہ مریضوں کے ساتھ ساتھ ایمبولینسوں کو بھی آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔اس روز لیاری کی رہائشی بچی بسمہ کے والد فیصل نے الزام عائد کیا کہ سول اسپتال میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی آمد کے موقع پر وی وی آئی پی پروٹوکول کے باعث ان کی 10 ماہ کی بیٹی کو بروقت طبی امداد نہ مل سکی اور وہ دم توڑ گئی۔بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے 15 سے 20 منٹ کے دوران ٹراما سینٹر کا دورہ کیا، افتتاح کیا اور واپس چلے گئے، اس دوران کوئی ٹریفک جام یا پروٹوکول نہیں تھا۔بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ساتھ دبئی میں مقیم پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی بسمہ کی ہلاکت کا نوٹس لیا تھا اور سندھ حکومت کو واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کا حکم دیا تھا۔