عجیب اتفاق ،بھارتی وزیر اعظم کے قدموں نے ایک ہی دن میں تین ملکوں کو ’’ہلا‘‘کر رکھ دیا ،تینوں میں زلزلے کے جھٹکے

عجیب اتفاق ،بھارتی وزیر اعظم کے قدموں نے ایک ہی دن میں تین ملکوں کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی ) ایک ہی دن میں دو ملکوں کا دورہ کرکے کر بھارت واپس لوٹنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قدم اتنے بھاری نکلے کہ ایک ہی دن میں کابل ،پاکستان اور بھارت میں شدید ز لزلہ آگیا۔بھارتی وزیر اعظم کی کابل سے لاہور آمد اور یہاں سے نئی دہلی واپس جانے کے بعد تینوں ملکوں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نریندر مودی کابل میں صبح کا ناشتہ کر کے شام کو لاہورپہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے گھر میں ان سے ملاقات کی اور پھر رات کو واپس نئی دہلی لوٹے۔بھارتی وزیراعظم کی واپسی کے چند گھنٹوں بعد کابل ،لاہور اور نئی دہلی میں شدید زلزلہ آگیا جو کہ ایک عجیب اتفاق سے کم نہیں ہے۔