شانگلہ کی پسماندگی دور کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں نہیں ہوئیں،عبدالمنعیم

شانگلہ کی پسماندگی دور کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں نہیں ہوئیں،عبدالمنعیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورن(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی حاجی عبدالمنعیم نے ڈھیرئی پورن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرانے حکومتوں نے جان بوجھ کر شانگلہ کو پسماندہ رکھا یہی وجہ ہے کہ شانگلہ کے اکثر علاقے آج بھی جدید درو میں زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے موجودہ سیاستدان شانگلہ کی پسماندہ گی پر سیاست چمکارہی ہے شانگلہ کی پسماندہ گی دور کرنے کیلئے ہر فورم پر اوازاٹھاؤنگا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پسماندہ اضلاع کی پسماندگی دورکرنے کیلئے پسماندہ اضلاع کو زیادہ سے زیادہ ترجیح دیاہے صوبائی حکومت نے تعلیم عام کرنے ،صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ،کرپشن کے خاتمے اور سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے سمیت زندگی کی دیگر اہم بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی ہے کرپشن کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت نے اقدامات اٹھانا شروع کی ہے شانگلہ سے کرپٹ عناصر کا خاتمہ بہت جلد ہوجائیگا کرپشن کے خاتمے سے ہی ملک میں حقیقی تبدیلی اور خوشحالی ائیگی انہوں نے کہا کہ کہ عام آدمی نے تبدیلی محسوس کی ہے شانگلہ میں پاکستان تحریک انصاف مضبوط قوت ہے اس موقع پر انہوں نے ڈھیرئی ہائی سکول کو ہائر سکنڈری کا درجہ اور سکول کیلئے لیب کی منظوری جبکہ ڈھیرئی کیلئے ویٹرنری ڈسپنسری کی منظوری کا اعلان کیا اس موقع پر انہوں نے پرائیویٹ لیبارٹری کا بھی افتتاح کیا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی عوام نے عبدالمنعیم کا شکریہ ادا کیا ۔