سی ایل او کی ڈگریاں باقاعدہ ہیں، ترجمان پی آئی اے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے چیف لیگل آفیسر (CLO) ، وسیم باری سلیمی کی تعلیمی قابلیت پر ذرائع ابلاغ میں اٹھنے والے سوالوں پر پی آئی اے کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ اُن کی پنجاب یونیورسٹی کی ایل ایل بی کی ڈگری اور کارنیل یونیورسٹی لاء اسکول نیو یارک سے حاصل کی گئی ایل ایل ایم (ماسٹر آف لاء) کی ڈگری کی تصدیق شدہ نقول جمع کرائی گئی ہیں۔ سلیمی ایک ممتاز قانون دان ہیں جنہیں امریکہ کی ریاست نیو یارک میں پریکٹس کرنے کا لائسنس بھی ملا ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان پر عتراضات بعض حلقوں کی جانب سے اٹھائے گئے ہیں جو مکمل طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔