مہمند ایجنسی زلزلہ ،بینکر گرنے سے سکیورٹی اہلکار جاں بحق ،1 زخمی

مہمند ایجنسی زلزلہ ،بینکر گرنے سے سکیورٹی اہلکار جاں بحق ،1 زخمی

مہمند ایجنسی( نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، تحصیل صافی سوران درہ میں زلزلے سے بینکر کی چھت گرنے سے ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق، ایک زخمی۔ گزشتہ رات زلزے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی۔ مزید جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں۔ مہمند ایجنسی میں سرکاری ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتے کے درمیانی رات زلزلے کے شدید جھٹکوں سے تحصیل صافی کے علاقہ سوران درہ میں سیکورٹی فورسز کے بینکر میں چھت گرنے سے ڈیوٹی پر مامور ایک سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔ جنہیں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں آدھی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکوں نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلادی۔ لوگوں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گرم بستروں اور کمبلوں سے نکل آئے۔ کچی آبادی میں زلزلے سے مکانات میں دراڑیں پڑ گئی ہے۔ تاہم مزید کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...