لاہور،اسکولوں کے اساتذہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی سر ٹیفکیٹس سے نوازا گیا

لاہور،اسکولوں کے اساتذہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی سر ٹیفکیٹس سے نوازا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (OUP) بک شاپ پر منعقد ہونے والی ایک تقریب میں لاہور کے مختلف اسکولوں کے60اساتذہ کو آکسفورڈ ٹیچرز اکیڈمی(OTA)کے جزو کے طور پر 18 سے 20اگست کو منعقدہ کورس کامیابی سے مکمل کرنے پر سر ٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کی منیجنگ ڈائریکٹر، امینہ سید نے اس موقع پر موجود اساتذہ اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہOTAاسکول کے اساتذہ کیلئے اپنی طرز کاپہلا پیشہ ورانہ ترقیاتی پروگرام ہے جس کاپاکستان میں آغاز کیا گیا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی ڈپارٹمنٹ آف کنٹینوئنگ ایجوکیشن اور آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی جانب سے تیار کئے گئےOTAکورسز اساتذہ کو معیاری تربیت فراہم کرتے ہیں جس سے اساتذہ میں وہ مہارتیں پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے جن کی تدریس اور علمی استعداد کے مقاصدحاصل کرنے کیلئے ضرورت ہوتی ہے۔کامیابی سے کورس مکمل کرنے اور لرننگ کی شہادت فراہم کرنے والے اساتذہ کویونیورسٹی آف آکسفورڈ کی جانب سے سر ٹیفکیٹس سے نوازا جاتاہے انہوں نے مزید کہا کہ’’ یہ پاکستان میں پہلی بار ہوا ہے کہ اسکول کے اساتذہ کو یونیورسٹی آف آکسفورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے توثیق شدہ سر ٹیفکیٹس سے نوازا جا رہا ہے۔‘‘OTAنے ہزاروں طلباء اور اساتذہ کی تعلیم و تربیت کے ذریعے کسی تبدیلی کیلئے15سال سے زائد عرصے سے30سے زیادہ ممالک میں یہ کورسز فراہم کئے ہیں۔کورسز انٹریکٹیو پریزنٹیشنز ،رول پلیز،وڈیو کلپس،انر جائزرز ،کیس اسٹڈیز،انفرادی اور گروپ پریزنٹیشنز ،اس کے ساتھ کامیاب تربیت مجتمع کرنے کیلئے گروپ ڈسکشنز پر مشتمل ہیں۔پاکستان میں پہلاOTAکورس’پرنسپلز آف ٹیچنگ لرنرز‘،بھی اسلام آباداورکراچی میں اس سال جون میں منعقد کیاگیا تھا جو6سے10 سال کے بچوں کیلئے تھا،جس کا مقصد تدریسی مسائل کا حل اور تدریسی طریقۂ کار میں بہتری کیلئے نئے تصورات پیش کرنا تھا۔86شرکاء نے کورس کو عملی ،پر اثر اور تجزیاتی پایا۔آکسفورڈ یونیورسٹی پریس،آکسفورڈ یونیورسٹی کا ایک ڈپارٹمنٹ ہے۔یہ دنیا بھر میں اشاعت کے ذریعے ،یونیورسٹی کے اہداف امتیازی ریسرچ،وظائف اور تعلیم میں معاون ہے۔