چارسدہ میں زلزلہ سے 2 خواتین سمیت 5 زخمی

چارسدہ میں زلزلہ سے 2 خواتین سمیت 5 زخمی

چارسدہ (بیورو رپورٹ ) چارسدہ میں شدید زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ دو خواتین سمیت پانچ افراد زحمی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ملک بھر میں آنیوالے شدید زلزلے نے چارسدہ میں بھی شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔ لوگ گہری نیند سے بیدار ہو کر شدید سردی میں گھروں نکل آئے اور توبہ استغفار اور کلمہ طیبہ کا ورد کر تے ہوئے اللہ تعالی کے بار گاہ میں اپنی گناہوں کی معافی مانگتے رہے ۔ 6.9 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زحمی ہو گئے جن میں ایمل ولد ہارون ، رویت ولد نصیر محمد ، زوجہ ثمین اللہ ، دختر محمد ظفر اور محمد جلال ولد سردار شامل ہیں۔ زحمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارع کیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...