پارا چنار ،کھیتوں میں پڑا بم ناکارہ بنادیا گیا
پاراچنار(نمائندہ پاکستان )لوئر کرم ایجنسی کے علاقہ خار کلی میں کھیتوں سے میزائیل برآمد ہوگا جسے پولیٹکل حکام نے قبضے میں لیکر ناکارہ بنا دیا۔پولیٹیکل حکام کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ لوئر کرم کے علاقہ خار کلی کھیتوں میں خطرناک میزائل موجود ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جس پر پولیٹیکل حکام نے کاروائی کرتے ہوئے میزائل کو ناکارہ بنا دیا اور علاقے میں میزائل کی موجودگی کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی۔